حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الحسنین اکیڈمی محمدیہ ٹرسٹ، مندرہ پاکستان کے زیرِ اہتمام جشنِ مولودِ کعبہ نہایت عقیدت، جوش و خروش اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا۔ اس بابرکت محفل میں علمائے کرام، سادات عظام، منقبت خوان حضرات اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جشنِ مولود کعبہ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السّلام میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
جشنِ مولود کعبہ سے علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے مولودِ کعبہ حضرت علی علیہ السّلام کے فضائل، کمالات اور سیرتِ مبارکہ پر سیر حاصل گفتگو کی۔

مقررین نے حضرت علی علیہ السّلام کی شجاعت، علم، تقویٰ، عدل و انصاف اور دینِ اسلام کے لیے گراں قدر خدمات کو اجاگر کیا اور کہا کہ آپ علیہ السّلام کی حیاتِ مبارکہ آج بھی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
خطباء نے الحسنین اکیڈمی محمدیہ ٹرسٹ کے بانیان اور منتظمین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور دینی، تعلیمی و فلاحی میدان میں ان کی خدمات کو سراہا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ معاشرے میں دین سے وابستگی اور اخلاقی تربیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
آخر میں ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمِ اسلام میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔











آپ کا تبصرہ